سعودیہ نے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام مزید سخت کردیے

0
24

سعودیہ نے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام مزید سخت کردیے

باغی ٹی وی : سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے منگل کے روز بتایا کہ وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے متعدد شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور اضافی حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئے اقدمات 28 شوال 1441 ہجری بہ مطابق 20 جون 2020 تک نافذ رہیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ذریعے نے بتایا کہ اضافی حفاظتی پروٹوکول میں فیکٹریاں ، کان کنی ، داخلی ہوا بازی ، انٹرسیٹی ٹرانسپورٹ سروس، ٹیکسیاں کاروں کی بکنگ، سوار مسافروں اور سامان ، ٹیکسیوں اور مشترکہ آمدورفت ، اور سیاحوں کی رہائش کی سہولیات (ہوٹلوں ، فرنیچر اپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے حفاظتی اقدامات کے دائرے میں ڈاک اور لاجسٹک سروسز اور فارمز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حفاظتی پروٹوکول میں بیان کردہ مدت کے دوران کام کے مقامات پر حاضری کو عارضی طورپر محدود وقت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ73 ہزار 585ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88ہزار 41 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31لاکھ 70 ہزار 532مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں

Leave a reply