سعودی عرب کا غرور توڑنا ہو گا، کیسے؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

0
21

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سابق سفیر اپنے کالم میں یہ بھی بتائیں کہ پاکستان کی وجہ سے شاہی خاندان بچا ہوا ہے، یہ تو بھی بتائیں کہ پاکستان کی فوج نہ ہوتی تو محمد بن سلمان کب کا…اب میں کیا بتاؤں بڑا بول نہیں بولنا چاہئے،پاکستان ،سعودی عرب کا مسئلہ ایک ہے کہ یمن کے اوپر پاکستانی فوج نے حملہ کیوں نہیں کیا، اس بات کی سزا وہ وقتا فوقتا دیتے ہیں اور ہم نے نہین کرنا اسلامی ملک پر ، بالکل بھی،

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ سندھ میں تمام جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں،کمیٹی بنا دی گئی تھی اور آپ نے کہا تھا کہ اس میں اختلافات آجائیں گے، اب وزیراعلیٰ سندھ بول پڑے کہ وفاق کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے لوگ ہیں وہ خود مختار نہیں ہیں ، ہر ایک کے پیچھے کسی کی تاریں لگی ہوئی ہیں،جب وہ بلاول ہاؤس گیا ہو گا تو انکو جھاڑیں پڑی ہوں گی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی والوں کو بھی جھاڑیں پڑی ہوں گی، اب عوام کو سوچنا چاہئے کہ اس طرح کی جمہوریت چاہئے، میں آج کھل کر بات کرتا ہوں ، ان سے اچھا تو جنرل مشرف تھا جس کے دور میں کراچی میں ترقی ہوئی، اس نے ہر ایک کے مسئلے کو اپنا مسئلہ بنایا ،ایک جگہ اکٹھے ہو کر کراچی شہر کے مسائل کے لئے بات نہین کر سکتے، طریقہ کار نہیں شیئر ہونا کیونکہ میری چودھراہٹ ختم ہو جائے گی،تو پھر میں کیسے پیسے کھاؤں گا، کیسے ڈنڈی ماروں گا، 130 بلین سالانہ جو ریونیو ٹیکسز کی مد میں سندھ اکٹھا کرتا ہے وہ لگاتا کہاں ہے؟ کیا صرف بلاول ہاؤس کی دیوار ہر سال اونچی ہونی ہے، اب عوام کو بھی سوچنا چاہئے کہ حقیقی لیڈر کون ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ اپوزیشن کی بھی کل بات کی تھی،کہ پی پی نے ایک ری ایکشن دیا تھا ن لیگ کے لئے آج نواز شریف نے کہہ دیا ہے پارٹی کو کہ ساری جماعتوں کو اکٹھا کریں اب حکومت کو جارحانہ انداز میں نمٹنے کا وقت آ گیا ہے، مولانا کا ساتھ دیں گے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ لٹس ٹھیک ہو گئے ہیں ، تو پاکستان آ جائیں ،اور یہاں آ کر لیڈ کریں پھر ہمیں پتہ چلے، وہاں پر تو وہ کھابے کھا رہے ہیں، انہی اپارٹمنٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں جن کے بارے میں سپریم کورٹ میں قسم کھا کر کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ کس کے ہیں، اب تو انکو یہ بھی پتہ چل گیا ہو گا اور اس کے بعد سپریم کورٹ کو چاہئے کہ والیم ٹین بھی کھول دے جے آئی ٹی کا، کتنے پردے رکھ لئے ہم نے، عوام کا حق ہے کہ انکو پتہ چلے کہ کیا ساز باز اور کیسے ہو رہی تھی، اس کا مطلب کہ نواز شریف صحتیاب ہو گئے، مریم جلد جلسے شروع کر دے گی، وہ عوام سے ملاقاتیں کرے گی، اور محرم کے بعد اس چیز میں گرمی آئے گی، لیکن یہ ہے کہ ان کے سپورٹرز یہ بھی سوچ لیں کہ ہمارے میاں صاحب نے غلطی کی ہے اور ا ن سے سوال پوچھ لیں کہ اب ٹھیک ہیں،میاں‌نواز شریف آ نہیں سکتے.

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ بلاول نے کہا ہے کہ مجھے اور فیملی کو پریشرائز کیا جا رہا ہے،پورے خاندان کو بھی گرفتار کرتے ہیں تو کر لیں اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے، جس کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اصل میں اٹھارہویں ترمیم کی کئی شقیں ایسی ہیں کہ جس میں پاکستان کو بہت ڈیوائیڈ کر رہی ہیں، بہت نقصان پہنچا رہی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی کر دیا ہے، بلوچستان کے پاس وسائل نہین کہ وہ پنجاب کی طرح خرچ کرے تعلیم صحت پر ،وفاق نے ہی دینا تھا لیکن اٹھارہویں ترمیم آڑے آ گئی، اب یہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئر لیتے ہیں، جو پیسے انکو ریونیو بورڈ جمع کرتا ہے وہ وفاق کو دینے نہیں ہیں، قرضے وفاق لے گا، انکو پیسے دے گا لیکن انہوں نے صرف خرچ کرنے ہیں، کہاں کرنے ہیں سب کو پتہ ہے، کمائیاں انہوں نے کرنی ہیں،اور کس کے گھرؤں میں جائیں گی سب کو پتہ ہے، جب ہماری سیاستیں وصیت ناموں پر چل رہی ہوں‌ تو پیچھے کیا رہ گیا، کمال ہے، دنیا مین ایسی کوئی مثال نہیں ہے،

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ مڈل ایسٹ میں نوکریوں سے لوگ فارغ ہو رہے ہین جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سالہا سال سے وہاں نوکریاں کر رہے ہیں اور جمع پونجی جمع کی ہوئی ہے، تو حکومت نے جو اقدام کیا ہے رئیل اسٹیٹ میں چھوٹ دینے کا تو ایک دم سے اوورسیز انویسمنٹ آنا شروع ہو گئی ہے، اب پاکستان کو کوشش کرنی چاہئے کہ یو اے ای ،سعودی، کویت سے بات کرے جہاں پاکستانی ملازمتیں کر رہے ہیں کہ انکی نوکریاں رہیں اور وہ کام کرتے رہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ملک چلتا ہے، ہمیں اوورسیز پاکستانیز کو نہین چھوڑنا چاہئے، جو انویسمنٹ ہو رہی ہے وہ خوش آئند اور الارمنگ بھی ہے کہ اگلے سال کیا ہو گا

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ سعودی عرب کے سابق سفیر جو 2001 میں تھے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے الزام لگایا ہے،یو این میں جو کشمیر پر بات ہوئی وہ سعودی عرب کی وجہ سے ہوئی، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ مڈل ایسٹ میں لوگ شیشہ بہت پیتے ہیں ، پتہ نہیں وہ کس موومنٹ میں ہوں‌جب انہوں نے یہ بات کہہ دی،جو یواین میں تھا وہ صرف اور صرف عمران خان کی تقریرکی وجہ سے ہوا، عمران خان کی کئی چیزوں کو ہم جھٹلا سکتے ہیں، بزدار،اعظم خان، محمود خان کی تقرریوں کو جھٹلا سکتے ہیں لیکن عمران خان کی جو کریڈٹ ہے وہ کوئی نہین چھین سکتا، عمران خان نے کشمیر کو انٹرنیشنل ایشو بنایا، وہ سعودی عرب تھا جس نے ہزاروں لوگوں کو واشنگٹن ڈی سی میں جمع کیا تھا،سعودیہ نے تو سب اسرائیل کو دے دیا تھا جس کی وجہ سے سعودی کراؤن پرنس کا جہاز اسرائیل نے ہیک کر لیا تھا،اور وہ جہاز خدانخواستہ کریش ہو سکتا تھا،اور پھر کینیڈا کے اوپر سے واپس جانا پڑا، کس کا جہاز تھا وہ یہ تو نہیں انہوں نے آج تک بتایا کہ وہ کیسے ہیک ہوا اور کس نے کیا؟ میں اور آپ تو نہین کر سکتے، سیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے، قریشی نے ہر پاکستانی کے دل کی بات کی ہے سوائے احسن اقبال اور شہباز شریف کے،لیکن اکثریت اسے متفق ہیں کہ پراکسی وار ہمارے ملک میں نہیں ہونی چاہئے، فرقہ واریت کے نام پر بڑے قتل ہو چکے ہیں، سعودی عرب ابھی بھی،اب اوپر سے پڑ رہا ہے، جب آپ 9 سال یہاں ایمیسیڈر تھے اسوقت کیا کر لیا اب کالم لکھ رہے ہیں،یہ تو بھی بتائیں کہ پاکستان کی وجہ سے شاہی خاندان بچا ہوا ہے، یہ تو بھی بتائیں کہ پاکستان کی فوج نہ ہوتی تو محمد بن سلمان کب کا…اب میں کیا بتاؤں بڑا بول نہیں بولنا چاہئے،پاکستان ،سعودی عرب کا مسئلہ ایک ہے کہ یمن کے اوپر پاکستانی فوج نے حملہ کیوں نہیں کیا، اس بات کی سزا وہ وقتا فوقتا دیتے ہیں اور ہم نے نہین کرنا اسلامی ملک پر ، بالکل بھی،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کتنے اور کشمیری مریں گے، ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، 20 ہزار سے زائد بچیوں کی عصمت دری ہو چکی ہے، نہ لوگ کام کر سکتے ہیں، نہ پیاروں کی تدفین کر سکتے ہیں، گھروں کے صحن میں امانتا دفنایا جا رہا ہے، نماز جنازہ، عید نہیں پڑھنے دیتے، کب بولیں گے جب یہ سب مر جائیں گے، ڈرامے کرتے رہتے ہیں،

Leave a reply