سعودی عرب کا بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کا اعلان

0
40

سعودی عرب کا بین الاقوامی دفاعی نمائش کے انعقاد کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری نے کہا ہے کہ 6 مارچ 2022 کو دارالحکومت ریاض میں پہلی بار بین الاقوامی دفاعی نمائش منعقد کی جائے گی۔

اس میں فضائی، بری، بحری ڈیفنس سسٹم، مصنوعی سیارے اور انفارمیشن سیکیورٹی آلات رکھے جائیں گے۔ یہ نمائش اپنی نوعیت کی پہلی منفرد اور مکمل ہوگی۔ اس میں سعودی اور بین الاقوامی اسلحہ ساز وں کے علاوہ فوجی اور سیکیورٹی آلات تیار کرنے والے ادارے شامل ہوں گے۔

یہ جلد ہی دنیا بھر میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائشوں میں اپنا مقام بنالے گی۔

جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری کے گورنر انجنیئراحمد العوہلی نے وڈیو پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب میں دفاعی نمائش ہردو سال بعد ریاض میں ہو گی۔

پریس کانفرنس میں سعودی ، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے، عسکری صنعتوں سے تعلق رکھنے والی سعودی اور بین الاقوامی بڑی کمپنیوں کے عہدیدار موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمائش کے موقع پر متعدد سیمینار اور کانفرنسیں بھی ہوں گی۔ 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر داخلی نمائش ہال ہوں گے۔ 15 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر طیارے کھڑے کیے جائیں گے۔ دولاکھ مربع میٹر کا رقبہ بری آلات کے لیے مختص ہوگا۔

سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

Leave a reply