شہر کی سیوریج ناکارہ،وبائی امراض کا خطرہ

0
26

ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) شہری سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے اور ادارے خواب عفلت میں، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے عین وسط میں سوریج کا پانی جمع ہونے سے شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے،باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اس شہر کا سیوریج سسٹم مکمل ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ پندرہ سال سے بتدریج یہ سلسلہ چل رہا ہے سارے شہر کا پانی ایک ہی جگہ اکٹھا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اہلیان محلہ کو زہنی اور جسمانی کوفت کا سامنا ہے ،شہر کے پانی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خطرہ ہے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ،ایم پی اے حاجی عطاالرحمان اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جلد از جلد ہمیں اس سیوریج کے پانی سے نجات دلانے کے لئے موثر اقدامات کیے جائی

Leave a reply