سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

0
27

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ایک بڑا اعزاز مل گیا، سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔


سرفراز احمد کا کہنا تھا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔


اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی تھی-

سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم


انہوں نے کہا کہ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔

خوش بخت سرفراز نے قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد بھارتی ریاست اترپردیش سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے

کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں انہوں نے ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے پرفارم کیا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نےجون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی –

حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں یوم پاکستان کے موقع پر سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں سرفرازاحمد سب سےکم عمرکرکٹر ہیں جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

Leave a reply