سوات، شمالی علاقہ جات میں ایک بار پھر برفباری،موسم شدید سرد

0
32

سوات، شمالی علاقہ جات میں ایک بار پھر برفباری،موسم شدید سرد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوات،وادی کالام اور مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے،میاندم ویلی ،بحرین اور شانگلہ ٹاپ میں بھی برف باری جاری ہے،برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا.

سوات کے شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، شگر میں پانچ دن کے وقفے کے بعد برفباری ہوئی، گلیوں میں برف کے ڈھیر لگنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، بٹگرام میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو مشکلات سامنا ہے۔

سکردو میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، پنجاب کے بھی کچھ شہروں میں بارش ہوئی ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے.

Leave a reply