مزید دیکھیں

مقبول

جاتی عمرہ چوک بھی محفوظ نہیں .تحریر:ملک سلمان

دنیا بھر میں سرکاری ملازم قانون کا پاسدار اور...

کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے معروف کرکٹر اور عوامی...

گوجرانوالہ: انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ...

سیالکوٹ: مہنگے گوشت کی فروخت پر دو معروف دکانوں کے منیجر گرفتار

سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض) مہنگے گوشت کی فروخت پر دو معروف...

ایئر انڈیا کی پرواز میں دوران سفر مسافر کی موت

بھارتی ایئر لائن کی نئی دہلی سے لکھنؤ جانے...

سید جبران صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے

ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار سید جبران جلد ہی سینما اسکرین پر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں

ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے سید جبران نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی صبا قمر کے ساتھ آنے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

فلم کے حوالے سے سید جبران نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور صبا قمر فلم کے تین مرکزی کرداروں میں سے دو ہیں جب کہ تیسرے مرکزی کردار کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے

سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی پہلی فلم کی کہانی انتہائی شاندار ہے اور ان کے مداح انہیں فلم میں کام کرتا دیکھ کر خوش ہوں گے

ان کے مطابق تاحال فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا تاہم سہیل احمد اور نیر اعجاز جیسے اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے

سید جبران کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ثاقب خان نےدی ہیں اور فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بہت اعلی ہے اور فلم کو اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فلم میں خوب تفریح اور انٹرٹینمینٹ موجود ہے