سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس رماڈا پلازہ ہوٹل ، کراچی میں منعقد ہوا
sports

کراچی: سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہلا رضا کا انتخاب پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کےکانگریس ممبران کے علاوہ ملحقہ ڈیپارٹمنٹس نے بھی حصہ لیا۔ پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے متفقہ طور پر شہلا رضا کو بقیہ مدت کے لئے صدر منتخب کیا، اولمپیئن سمیع اللہ خان ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کردیئے گئے، پی ایچ ایف کانگریس نے متفقہ رائے سے شجاع اقبال راجہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس رماڈا پلازہ ہوٹل ، کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ پی ایچ ایف آئین 12.10.2 کے تحت سیکٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی جانب سے بلوائے گئے اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ محکمہ جانت نیشنل بینک اور پاکستان کسٹمز کےنمائیندگان نے بھی شرکت کی اور انتخاب کے عمل میں حصہ لیاپی ایچ ایف کانگریس ممبران نے اتفاق رائے سے سیدہ شہلا رضا کو صدر جبکہ شجاع اقبال راجہ کو بطور سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔ ا

جلاس میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور پی ایچ ایف الیکشن کے عمل کی بھی توثیق دی گئی۔ سکروٹنی اور الیکشن کے عمل کے لئے قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی کو سکروٹنی کا عمل شروع کرنے کے احکامات کی منظوری، ہاکی کی بہتری کے لئے کلب لیول سمیت سکول و کالج میں ہاکی کے کھیل کی حوصلہ افرائی کے اقدامات پر بھی منظوری دی گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی نومنتخب صدر سیدہ شہلا رضا نے کانگریس ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کے مسائل کا بخوبی علم ہے تاہم اس پر مستقل طور پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی تسکیل دینگے۔ انہوں نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو مشیر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہاکی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ میدان عمل میں آئینگے۔

پاکستان ہاکی ٹیموں کی انٹرنیشنل رینکنگ کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے بہتر بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے فنڈز درکار ہیں ۔ ایسے وقت میں جہاں ہاکی فیڈریشن کے کھلاڑیوں سمیت پی ایچ ایف ملازمین سات ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کررپپے ہیں وہاں یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن حل نکالا جائیگا۔

پی ایچ ایف کانگریس ممبران سمیت نیشنل بینک ، پاکستان کسٹمز نمایندگان نے نومنتخب صدر سیدہ شہلا رضا اور نومنتخب سیکرٹری فنانس پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ کو مبارکباد پیش کی، اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن مصدق حسین، اولمپیئن، وسیم فیروز، اولمپیئن نعیم اختر، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن دلاورحسین،محمد نعیم احمد انٹرنیشنل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران کو بقیہ مدت کے لئے منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ سکروٹنی کمیٹی کو جلد اپنا کام مکمل کرکے دو ماہ میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات پر منظوری دی گئی۔ خواتین کانگریس ممبران نے صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا کو بتایا کہ خوائین کی قومی ہاکی چیمپین شپ گذشتہ کئی سالوں سے نہیں منعقد کرائی گئی جو کہ خواتین کھلاڑیوں میں نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔

صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی راہ میں اب کوئی آئینی دشواری باقی نہیں۔ مسائل کے مستقل حل کے لئے احسن اقدامات لینگے۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین بہت محنتی ہیں مجھے قومی امید ہے کہ پی ایچ ایف کو جلد مالی مشکلات سے آزاد کرالینگے۔ انہوں نے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ کو ٹاسک دیا کہ ممبران سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں اور اس سلسہ میں کانگریس ممبران سے بھی مشاورت کی جائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس نے ملک بھر میں کلب سکروٹنی کی سفارشات کی توثیق کی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے اولمپیئن سلیم ناظم، اولمپیئن مصدق حسین، ہمایوں عزیز کرد اور بیرسٹر میاں علی اشفاق پر مشتمل پی ایچ ایف کمیٹی کو سکروٹنی کا عمل دو ماہ میں مکمل کرنے ٹاسک دیدیا۔ کانگریس ممبران کی مشاورت کے بعد صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے سکروٹنی کوآرڈینیٹرز کی بھی منظوری دے دی ۔

پنجاب میں اولمپیئن شہناز شیخ، کرنل ر مکرم خان،شاہد اقبال راجہ۔ اولمپیئن ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیر، اولمپیئن دلاورحسین، اولمپیئن طارق عزیز، اولمپیئن محمد جاوید، عمران بٹ انٹرنیشنل، قدیر بشیر انٹرنیشنل، قمر رضا، مبشر علی،طاہر شریف، ، قمر اکرام، ملک محمد اکبر ایڈووکیٹ، اویس سلطان پاشا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

کے پی کے میں اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن نعیم اختر، روف لالہ انٹرنیشنل، محمد طفیل، افسار علی اور آصف جہاں شامل ہیں۔ بلوچستان میں امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو، عبدالولی، کامران صابر، حاجی ذوالفقار شامل ہیں سندھ میں بیرسٹر عامر عزیز، کرنل ر محمد اعظم، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن وسیم فیروز، لئیق لاشاری انٹرنیشنل، میجر ر شاہنواز خان، ایس ایس پی ر اعجاز الدین، ذوالفقار حسین، طلعت محمود، آصف مائیکل شامل ہیں۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فیڈرل میں سید مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ، کرنل ر محسن علی،ڈاکٹر احسن تنویر، راجہ مشتاق، منور عباس ، راجہ ممتاز عارف شامل ہیں-

Comments are closed.