بلاول کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ

0
20

بلاول کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سری لنکن شہری کے خاندان کو انصاف نہ ملا تو عالمی سطح پر یہ ملک کی بدنامی کی وجہ بنے گا، سانحہ سیالکوٹ سے مثبت ملکی تاثر داؤ پر لگ چکا ہے،حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، عوام کو انتہاپسندی کی جانب بہکانے والی سوچ کو نشانہ بنانا ہوگا،اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل ہوجاتا تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے،

قبل ازیں ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس پوا ،انسانی حقوق کمیٹی نے سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کی اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،انسانی حقوق کمیٹی نے سری لنکن شہری کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور کرلی

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتے ہیں سوال یہ ہے کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکے گا کون ؟ریاست، آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑے گا، میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے،ایسے واقعات کو روکنے کیلئے قومی سوچ کو سامنے لانا ہوگا،بندوق سے کسی نظریے کی بات کرنے کی شروع سے مخالفت کر رہے ہیں ہم آئین قانون اور جمہوریت کی صف میں کھڑے ہیں،

سری لنکا کے مقتول شہری پریانتھا کمارا کی میت کولمبو روانہ کردی گئی ہے ،پریانتھاکمارا کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ پہنچایا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو ریسیوکیا وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے پریانتھا کمارا کی میت کو روانہ کیا پریانتھا کمارا کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ روانہ کیا گیا وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی،سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ،محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام اورسری لنکن ہائی کمیشن کے عہدیداران بھی اس موقع پرموجود تھے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قتل پر سری لنکا کی حکومت،عوام اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں -غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ غمزدہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اس ضمن میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کررہی ہے-اب تک 131سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔26مرکزی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جا رہا ہے۔اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔کیس کی تفتیش پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ملزمان کو قانون کے تحت سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔عثمان بزدار

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے ،امید ہے حکومت پاکستان واقعے سے متعلق کارروائی کرے گی،واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان تعلقات پر فرق نہیں پڑے گا حکومت پاکستان نے واقعے پر بروقت ایکشن لیا،

حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کوافسوسناک قرار دیدیا،وزیر انسانی حقوق شیری مزای کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے،اب وقت آگیا ہے ریاست ایسے واقعات کےخلاف ایکشن لے، اس قسم کے واقعات ناقابل قبول ہیں،اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے، جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پر کہاں عمل نہیں ہوا،پرویز خٹک نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے،اپوزیشن فضل الرحمان کے بیان اور قیادت سے لاتعلقی کا اظہار کرے،کیا پوری پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے بیان سے متفق ہے؟کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد واضح پالیسی سامنے لائی جائے گی،

وزیرداخلہ شیخ رشید پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں پہنچ گئے ،وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کل کے الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیئے،جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی پڑ جاتے ہیں،ایسا الیکشن زندگی میں نہیں دیکھا، کل کے الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صرف میڈیا ہاوسز کے سہارے زندہ ہیں،کل پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ بریانیاں اور حلوے خالی پڑے رہے لوگوں نے منہ نہیں مارا، میں دو دن ڈپریشن میں ہوں، بہت افسوسناک واقعہ ہے،ہم انڈیا پر الزام لگاتے تھے کہ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا ہے، قانون پر عمل دار آمد نہیں ہوگا اور دہشتگردی کے خلاف پکا ہاتھ نہیں ڈالیں گے تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے،

وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پراپوزیشن سیاست کررہی ہے،سیکیورٹی معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے عسکری حکام کی بریفنگ پر اپوزیشن فوری آ جاتی ہےسوال یہ ہے کہ اپوزیشن پھر ووٹ کو عزت دینے والی بات کیوں کرتے ہیں ،پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے دوسری جانب حکومتی اراکین کی عدم دلچسپی بھی سامنے آئی ہے، شاہ محمود قریشی،اعظم سواتی، طارق بشیرچیمہ ،پرویزخٹک، اسد عمر، حماد اظہر،علی امین گنڈاپور اورفخرامام نہ پہنچے وزیرداخلہ شیخ رشید اوروزیرمملکت علی محمد خان اجلاس سے چلے گئے کامل علی آغا، خالد مقبول ، شہزاد وسیم، انوارالحق کاکڑ،فیصل سبزواری، عالیہ حمزہ اجلاس میں شریک ہیں

واضح رہے کہ توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا پولیس کو تقریباً صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔فیکٹری مالک نے بتایا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

Leave a reply