سازشی سیاست دان پھر متحرک ، تحریر اجمل ملک
سازشی سیاست دان پھر متحرک . . . . . . . . . . . . . . . تحریر: اجمل ملک
آج ملک اور خصوصا پنجاب میں سازشی سیاست دانوں کا ٹولہ بھرپور طریقے سے متحرک ھو چکا ھے اور سازشی سیاست کا مرکزی کردار گجرات کا چودھری خاندان ھے ۔ چودھری مونس الہی کا دادا چودھری ظہور الہی ایک معمولی پولیس کانسٹیبل تھا جس نے لوٹ مار کر کے دولت کمائی اور پھر پنجاب سے برادری ازم کی گندی سیاست شروع کی اور اس سازشی شخص نے اس ملک کے عظیم لیڈر ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھوانے میں بھی اپنا گھنائونا کردار ادا کیا اس کے بعد سیاست میں آنے والے اس خاندان کے دونوں افراد چودھری شجاعت اور پرویز الہی کبھی بھی عوام میں مقبول نہیں رھے لیکن دونوں بھائی سازشی اور جوڑ توڑ کی سیاست کر کے اقتدار حاصل کرتے رھے ان دونوں بھائیوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنی سازشیں کی ھیں کہ اب انکی شکل دیکھ کر ھی سازش کی بو آنے لگتی ھے یہ انتہائی دکھ کی بات ھے کہ آج پھر انہیں عوام پر مسلط کرنے کی سازش ھو رھی ھے اور مذید دکھ کی بات یہ ھے کہ ملکی دولت لوٹ کر بیرونِ ملک فرار ھو جانے والا شریف خاندان بھی اپنے تمام تر اصول اور نام نہاد نظریات کو بھول کر ان سازشیوں کیطرف اپنی دوستی کا ھاتھ بڑھا رھا ھے اور عمران خان کی جماعت میں شامل کئی مفاد پرست بھی ھوا کا رخ بدلتے دیکھ کر وفاداریاں بدلنے کیلیئے پر تول رھے ھیں اور حالات و واقعات بتا رھے ھیں کہ شائد سازشی عناصر کامیاب ھو جائیں ۔ راقم کبھی بھی PTI یا عمران خان کا حامی نہیں رھا لیکن بہرحال عمران خان کروڑوں لوگوں کے ووٹ لیکر آیا ھے اور خصوصا بیرونِ ملک بسنے والے محبِ وطن پاکستانیوں نے ان سے بہت امیدیں وابستہ کر رکھی ھیں لہذا عمران خان کی حکومت کا تختہ ایسے مسترد شدہ اور سازشی عناصر کے ذریعے الٹنا واقعی اس ملک کی بدقسمتی ھوگی راقم کا عمران خان کو یہ مشورہ ھے کہ ان اچھلتے کودتے سازشی مینڈکوں کی منت سماجت کرنے کے بجائے آپ جرائت سے کام لیں اور اسلام کا ایک” قانونِ بٹائی ” اس ملک میں نافذ کر دیں یعنی کوئی بڑے سے بڑا زمیندار ھو یا وڈیرہ وہ صرف اتنی ھی زمین اپنے پاس رکھ سکتا ھے جتنی وہ خود اور اسکا خاندان کاشت کر سکتا ھے بقیہ زمین پر ھاری یا کسان کا حق ھے یہ قانون حدیث سے بھی ثابت ھے امام ابو حنیفہ کا بھی یہی موقف ھے امام مالک اور امام شافعی بھی یہی کہتے ھیں لیکن بعد کے دور میں مولانا فضل الرحمن جیسے درباری علما نے بادشاھوں کی خواھش پر اس قانون کو تبدیل کر دیا آپ صرف اسلام کے اس ایک قانون کو زندہ کریں یہ سارے وڈیرے چودھری قسم کے مینڈک پھدکنا بھول کر آپ کے قدموں میں گر جائینگے اور ملک کی %98 عوام آپکی پشت پر کھڑی ھو جائے گی ملک میں خوشحالی کیساتھ ساتھ امن و آمان بھی ھو جائے گا کیونکہ ساری غنڈہ گردی کے پیچھے یہی وڈیرے اور چودھری ھوتے ھیں آپ اس ملک میں بھٹو کی مثال دیتے رھے ھیں وہ یہ اصلاحات چاھتا تھا لیکن شائد خود ایک بڑا جاگیردار ھونے کی وجہ سے یہ جرائت نہ کر سکا آپ آگے بڑھیں اور اس ملک کیلیئے یہ کام کر جائیں۔ ھماری اپنے ملک کی اسٹبلشمنٹ سے بھی درخواست ھے کہ وہ ” توپ سے مچھر ” مارنے والا کام نہ کرے ایک دفعہ بڑا اقدام اٹھانے میں حکومت کا ساتھ دے تاکہ ملکی معیشت ایک صحیح ڈگر پر چل پڑے اور معدنی وسائل سے مالا مال یہ ملک حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ھو جائے . . . . . . . . . . اجمل ملک. . . . . . . . . . . . . ایڈیٹر نوشتئہ دیوار.