سب سے زیادہ مزمت ترکی نے کی یا عربوں نے ؟ سوشل میڈیا پر نئی متوقع جنگ تحریر کاشف علی ہاشمی

0
81

سب سے زیادہ مزمت ترکی نے کی یا عربوں نے ؟ سوشل میڈیا پر نئی متوقع جنگ
تحریر کاشف علی ہاشمی
کشف الاسرار

سوشل میڈیا پر توپوں کا رخ اک دوسرے پر کئے اور سارا ملبہ دوسرے پر خود کو بری الذمہ قرار دیتے بزر جمہر اک دفعہ پھر متحرک ہوں گے-

آپ OIC کی طرف سے اسرائیلی دہشت گردی نہایت بہادری دیدہ دلیری اور واشگاف الفاظ میں بھرپور مزمت پر کون سا تمغہ دینا پسند کریں گے ان کے بہادری پر عش عش کر اٹھیں یقینًا ترک حمائتیوں کے نزدیک سب سے بڑا بیان ترکی نے دیا اور طیب اردگان کے وزیر خارجہ نےاسٹیج کو ہلا دیا ہوگا البتہ دنیا اپنی جگہ قائم ہے تو اس کو معجزہ سمجھیں ورنہ ان-وں نے کوئی کثر نہیں چھوڑی اور دوسری طرف عرب حمائتوں کے نزدیک عربوں نے کانفرنس بلا کر کمال کر دیا اور اس سب کا کریڈٹ بمع طیب ارگان کے بیان اور پھر عربوں کے بھی بیان اس سب کا کریڈٹ عربوں کو جاتا ہے-

یقینًا عرب ہی عالمی اسلامی قیادت کے حقدار ہیں جبکہ ساری جنگ لڑ ہی پاکستانی مارخور رہا ہے بقول پالشی برادران ۔ لہذا ہمارا دعوی ان سے بھی اوپر ہے البتہ بلوچستان میں میزائل نصب کرنے یا فوج بھیجنے کی ضرورت ہی نہیں ویسے بھی ہمیں ان کی اخلاقی حمائت کرنی چاہیے البتہ باقی مسلمان ممالک بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی ببانگ دہل اس قتل عام سرعام اک عالمی فورم پر مزمت کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے-

البتہ اب سوشل میڈیا پر متوقع طور یہ سب لوگ کچھ اس طرح کہتے نظر آئیں گے ترک تیار ہیں اور انہوں نے یلغار کا خفیہ منصوبہ بنایا ہے ارطغرل بے کی طرح جس کی بھنک بھی کسی کو نہیں ملے گی نا پتہ چلے گا کہ حملہ کب اور کہاں ہوا ہے یہ اک خفیہ منصوبہ ہے لہذا آپ جلد دیکھو گے البتہ عرب صرف باتیں بنائیں گے اور یہ تو ہیں ہی منافق اور عیاش لہذا ترکی زندہ بن سلمان یخودی ایجنٹ ہے ہو سکتا ہے کہ منصوبہ کو لیک کر دے جس کی وجہ سے یہ لشکر نا جاسکے-

تمام جہادی تنظیمیں یا کوئی بھی مزاحمت ہو گی پیسہ اور جوان عرب کے ہی استعمال ہوں گے خلیفہ کہاں ہے خالی باتیں بنا رہا ہےاس نے کچھ نہیں کرنا اس کا بت ٹوٹ چکا ہے عرب زندہ باد اردگان پلاسٹک کا خلیفہ اب کہاں ہیں فوجیں خالی باتیں ہیں اور حزب اللہ یمن میں عرب پر حملے کرے گی لیکن اسرائیل نہیں جائے گی-

ایران عرب و عجم کو چھوڑیں ایران اک اسلامی انقلاب لارہا ہے اور یہ انقلاب اسرائیل میں آپ دیکھیں گے اور حزب اللہ کے میزائل تیار ہیں عرب منافق اور عیاش ہیں جبکہ ایرانی گارڈز ہی فلسطین فتح کریں گے البتہ اس سے پہلے منافقین و عیاش عربوں کا خاتمہ ضروری ہے لہذا آپ دیکھ لو عرب عیاش ہیں کچھ نہیں کریں اور ہم تو ویسے ہی دور ہیں کیا کریں-

پاکستان کیسے جنگ کرے ہم بہت دور ہیں ہماری تو سرحد ہی نہیں لگتی البتہ جنگ ساری کر ہی ہم رہے ہیں ورنہ عرب عیاش ہیں ایران کی طاقت نہیں ترک ویسے ہی اکیلے ہیں البتہ ہم مانیں گے نہیں البتہ پاکستان عمران خان ساری امت کو اکٹھا کر رہے ہیں اور باجوہ صاحب بھی فوج کی کمان کے لیے تیار ہیں-

یوں یہاں مختلف طبقات اسرائیل سے زیادہ اک دوسرے پر میڈیائی حملہ اور توجہ دوسرے کی جانب مبذول کروا کر خود کو بری الذمہ سمجھتے مسلمانو ہم سب اس میں ملوث ہیں ہم سب کا قصور ہے بیانات سے بڑھ کر کسی نے بھی تیر نہیں مارا ہمارا کام اب پاکستانی ایرانی یا ترک یا عرب بننا نہیں بلکہ امت ملت وحدت اسلام کی بات کرنی ہے چاہے اس کے لیے اپنے پسندیدہ لیڈر سے اختلاف کر نا پڑے ہمیں شخصیت پرستی کے یہ بت اب توڑنے ہوں گے انکے اچھے کام پر تحسین اور ذمہ داری نا ادا کرنے پر غیرت دلانا اور مثبت تنقید کرنا ہوگی-

لہذا آپسی طعن و تشنیع کی بجائے ہم مشترکہ طور پر اپنے حکمرانوں پر دباو ڈالیں اور ان کو غیرت دلائیں کسی تنظیم فرقے اور خاص ملک کو جوں ہی آپ ہٹ کریں گے تو اس کے حمائتی سامنے آئیں یوں اک بے نتیجہ اور موضوع سے ہٹ کر بحث شروع ہوجائے گی اور اصل مقصد پس پشت چلا جائے گا اور آپسی سر پھٹول شروع ہوجائے گی اور ہم ان حکمرانوں کو خود ہی ریلیکس کر دیں گے اس وقت شیعہ سنی ایران عرب ترکی اور پاکستان سے اوپر اٹھ کر امت ملت اسلام قوم کی طرح بات کریں کہ مسلمان اک جسد کی مانند ہیں یہیں سارے جذبات کا رخ کفار کی طرف اور غیرت دلانا مسلمانوں کے لیے ہو-

اس کے ساتھ ساتھ اللہ سے تعلق واسطہ مضبوط کریں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اس سے توفیق طلب کریں کہ معاملات سارے اللہ کے اختیار میں ہیں-

Leave a reply