ایس بی سی اے نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا

0
21

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل شمس الدین سومروکی ہدایات پرضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیاگیاجبکہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر پروجیکٹ” زیدی انشاء بلیسنگ”واقع ایف بی ایریا،کا این اوسی برائے تشہیروفروخت منسوخ کرتے ہوئے عوام الناس کو سرمایاکاری سے متعلق متنبہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد 3/15،سب بلاک 1-H،پر تیسری منزل ، پلاٹ نمبر14/5،سب بلاک 5-C،پرپانچویں منزل ،کی دیواروں اور آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 5/7،سب بلاک 2-F،پردیواروں ،کالمزاورآرسی سی چھت کے حصہ ،پلاٹ نمبر 8/2،سب بلاک 2-C،کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات اورپہلی منزل کے کالمزکومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 16/1،سب بلاک 1-J،پر غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیاگیا۔

علاوہ ازیں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایس بی سی اے نے پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ "زیدی انشاء بلیسنگ”واقع بلاک 12،فیڈرل بی ایریا،ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کا این اوسی برائے تشہیروفروخت منسوخ کرتے ہوئے پروجیکٹ میںہرقسم کی خریدوفروخت اورتشہیری مہم پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سلسلے میںعوام الناس کو متنبہ کیاہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میںکسی قسم کی لین دین یا بکنگ وغیرہ نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

Leave a reply