سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا. وزیراعظم شہباز

0
31

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کے خلاف سو موٹو نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرونی مداخلت سے متعلق پی ٹی آئی کی دلیل سے متفق نہیں ہیں۔
بیرونی مداخلت سے متعلق دلیل سے مطمئن نہیں: سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف تفصیلی فیصلہ

عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے لہٰذا وزیر اعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اب اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔


شہباز شریف نے مزید لکھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لیے جھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہیے۔

Leave a reply