سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا
سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت ہوئی،
حکومت کی جانب سے کلب کیس کی انتظامیہ اور کمیٹی کے نام پیش کردیئے گئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ گن اینڈ کنٹری کلب کے پاس 28 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں ،کلب کودوبارہ ایسے ہاتھوں میں نہیں دیں گے جو مزید خرابی کی طرف جائے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومتی کمیٹی میں شامل سرکاری افسر ہیں؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ کچھ سرکاری ہیں کچھ نہیں ،نعیم بخاری نے کلب کے سرکاری افسروں کے ممبر پر مشتمل کمیٹی تجویز کردی
لاپتہ افراد کے وکیل کی گمشدگی، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دے دیا
سنگین الزامات لگائے گئے پھر رہا کر دیا،کیا سوچے سمجھے بغیر کسی کو بھی اٹھا لیا جاتا ہے، سپریم کورٹ
قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر نعیم بخاری کے تجویز کردہ نام مناسب ہیں ،تا ہم سپریم کورٹ نے حکومتی تجویز کردہ کمیٹی کو مسترد کردیا،ڈی جی سپورٹس کی جانب سے کلب مینجمنٹ کمیٹی کیلئے پیش کئے گئے نام مسترد کردیئے گئے،
عدالت نے موجودہ کمیٹی کو کلب کے امور ایک ماہ تک چلانے کی اجازت دے دی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارے پاس کلب کے ممبرز کی بھی درخواست آئی ہے، وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کلب کی زمین سرکارکی ملکیت ہےاس کو سنبھالنے کا سوچ رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت سنجیدگی سے سوچے،حکومت نے کلب سے متعلق کوئی پلاننگ نہیں کی،
عدالت نے کلب مینجمنٹ کمیٹی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک ماہ میں نئے نام مانگ لئے اور سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی،