گِمی انٹرنیشنل فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان

0
53

لاہور: گِمی انٹرنیشنل فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے ”گِمی سکالر شپ” کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گِمی انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی لاہور، گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی فیصل آباداور پنجاب یونیورسٹی اوری اینٹل کالج لاہور کے طلباء سکالر شپ کے حقدار ٹھہرے۔پہلے مرحلے میں ایم۔فِل اور پی ۔ایچ۔ ڈی سکالرز کو سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے فائونڈیشن کی سرپرست اعلیٰ شگفتہ گِمی لودھی کا کہنا تھا کہ گمی انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے ”گِمی سکالر شپ” خاص طور پر پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں کے اُن غریب طلباء و طالبات کو دیا جارہا ہے جو اپنے تعلیمی اخراجات کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے طلباء اِس سکالر شپ کے حقدار ہیں جو پنجابی لٹریچر میں ایم۔فِل یا پی ۔ایچ ۔ڈی کر رہے ہوں ۔ سکالر شپ ذکر کی گئیں یونیورسٹیز کے ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ زکی مشاورت کے بعد دیا جا رہا ہے۔ سکالر شپ صرف طالبعلم کو سال میں صرف ایک بار دیا جائے گا۔

Leave a reply