سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، کتنی چھٹیاں؟ طلبا میں خوشی کی لہر

0
22

سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے لاہور کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا، کل بروز جمعہ اور ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے.

سکولوں میں تعطیل کا فیصلہ پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدرات اجلاس میں ہوا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کل اور پرسوں لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔

سکولوں کی چھٹی کا اعلان فیصل آباد ،گوجرانوالہ کے لئے بھی کیا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کے سبب آج ایئر کوالٹی انڈیکس اوسطا 427 پر پہنچ گیا تھا، سب سے زیادہ آلودہ علاقہ اپر مال پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں 583، شملہ پہاڑی اور اطراف میں 545 اے کیو آئی رہا۔

Leave a reply