سکول میں حجاب پر پابندی ،اقوام متحدہ کی فرانس پر تنقید
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فرانس نے ملک میں حجاب پہننے والی مسلم خاتون کے اسکول جانے پر پابندی لگا کر بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے-
باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ فرانس نے ایک خاتون پرحجاب پہننے پرپابندی عائد کرکے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
بھارت: حیدرآباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا
واضح رہے کہ فرانس میں خاتون پرسرپوش اوڑھنے کی بناپرایک تربیتی کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اورسیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور فرانسیسی اسکول نے ایک طرح سے اس معاہدے کو توڑ دیا ہے۔ کمیٹی کا یہ فیصلہ سنہ 2016 میں 1977 میں پیدا ہونے والی ایک فرانسیسی شہری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا وکیل نہیں چاہتا کہ اس کا نام شائع کیا جائے۔
یہ خاتون 2010 میں بالغوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی کورس شریک ہونا چاہتی تھیں انھوں نے اس کورس کے لیے انٹرویو اور داخلہ کا امتحان پاس کیا تھا۔
ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے
لیکن پیرس کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع لانگیوین والن ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر نےسرکاری تعلیمی اداروں میں مذہبی علامات پہننے پرپابندی کے قانون کی وجہ سے انھیں عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کہا کہ خاتون کو ان کے جاری تعلیمی کورس میں حصہ لینے سے روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہےجبکہ سر پر اسکارف پہننا ان کی مذہبی آزادی کے حق پربھی پابندی ہے۔
کمیٹی کا فیصلہ مارچ میں منظور کیا گیا تھا لیکن بدھ کو خاتون کے وکیل کو بھیجا گیا ہے خاتون کے وکیل کے وکیل سیفین گوئزگوئز نے اے ایف پی کوبتایا کہ یہ ایک اہم فیصلہ ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ فرانس کوانسانی حقوق ،خاص طورپرمذہبی اقلیتوں اور بالخصوص مسلم کمیونٹی کے حقوق کے احترام کے معاملے میں کام کرنےکی ضرورت ہے-