
پنجاب میں 4 ماہ کیلئے اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کےمطابق درخواستوں کیلئے کل سے آن لائن پورٹل فنکشنل ہو جائے گا،خواہشمند افراد 22 سے 24 جنوری تک بھرتی کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔میرٹ لسٹ 25 جنوری کو متعلقہ اسکولوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی ،اسکول ٹیچر انٹرنز کی تعیناتی آرڈر 31 جنوری کو جاری ہوں گے۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام درخواستیں آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ہائی اور مڈل اسکولزمیں ریکروٹمنٹ کیلئے ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔پرائمری اسکول کیلئے بھی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ٹی آئی کو دوسرے اسکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جا سکے گا۔
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
چین سے21 الیکٹرک بسیں 7 سال بعد لاہور پہنچ گئیں
ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ
ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف