جہلم میں سکول کی دیوارگرگئی:2 طالب علم جاںبحق:20 زخمی:ذمہ دار کون؟

0
25

جہلم :جہلم میں سکول کی دیوارگرگئی:2 طالب علم جاںبحق:20 زخمی:ذمہ دار کون؟،اطلاعات کےمطابق جہلم میں ایک سکول کی دیوار گرنے سے دو طالب علم جانبحق جبکہ 16 طالب زخمی ہوگئے ہیں

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان طالب علمون کےساتھ ساتھ 4 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے ہیں ،اس واقعہ کے بعد یہ خبریں عام ہوگئیں کہ اپنے اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہر جہلم میں اسکول میں ایک پروگرام کی ریہرسل
جاری تھی کہ سکول کی دیوار گئی جس کی زد میں 2بچے جاں بحق، 16 زخمی ہو گئے

ذرائع کے مطابق کچھ بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پرایک سوال بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے کہ اگر یہ حال سکول کی عمارتوں کا ہے توپھرتو والدین شاید اپنے بچوں کوتعلیمی اداروں مین بھیجنے سے رہے

بعض نے تویہ بھی کہا ہے کہ اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، بعض نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولز بھاری فیسیں تو لے لیتے ہیں مگروہ طالب علم اوراستاد کی جان کی حفاظت کے معاملے میں بہت کمزور اورغیرذمہ دار ہوتے ہی

بعض نے توکہا ہے اس کے مالک کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور دو ہلاک بچوں کے قتل کا مقدمہ بھی ان پردرج ہونا چاہیے تاکہ کل کو کوئی ایسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے

Leave a reply