اسکول کی طالبہ کا پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ: پریشان کن وجہ سامنے آگئی

0
43

جہلم: اسکول کی طالبہ کا پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ:پریشان کن وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی طالبہ نے والدین سے شکایت کرنے پر پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا، طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچر نے اسکول سےنکال دیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی طالبہ نے پرنسپل پرتیزدھارآلے سے حملہ کردیا ، سی ای او کا کہنا ہے کہ والدین کوبتانےکی رنجش پرطالبہ نے پرنسپل پرحملہ کیا، طالبہ موقع سےفرارہو گئی تھی تاہم قانونی کارروائی کریں گے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ طالبہ کےبیگ سے سگریٹ کاپیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچرنےاسکول سے نکال دیا تھا اور پہلےبھی اسکول انتظامیہ نےوالدین کوصورتحال سےآگاہ کیاتھا۔سی ای او کے مطابق طالبہ نے جاتے جاتے ٹیچرز کو دوبارہ دھمکیاں دیں۔

Leave a reply