سرکاری سکول کے ہیڈ ٹیچر کلاس فورملازم نہ ہونے کی وجہ سے خود سکول سے گھاس کاٹ رہے ہیں،ویڈیو وائرل

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے پنجاب میں ملک بھر کی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں، سکولوں میں ہفتے میں دو دن دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھلیں گے. تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے سکولوں میں صفائی وغیرہ کا انتظام بھی نہیں ہو رہا ، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صارف نے لکھا ہے کہ یہ ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ہیڈ ٹیچر ہیں جو کلاس فور ملازم نہ ہونے کی وجہ سے خود سکول سے گھاس کاٹ رہے ہیں، سلام ہے ایسے بہادر اساتذہ کو جو گورنمنٹ سکولوں میں وسائل کی کمی کے باوجود اوپر لے کر جا رہے ہیں.

https://twitter.com/ShahzadMughalpm/status/1283017730719973376?s=08

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول کے ہیڈ سخت گرمی میں قمیض اتار کر گھاس کاٹ رہے ہین

سوشل میڈیا ویب ٹویٹر پر صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا باقی محکموں میں بھی ایسا ہوتا ہے؟ کیا کبھی آپ نے ڈاکخانے کے پوسٹ ماسٹر کو جھاڑو لگاتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے کسی پولیس کی چوکی کے انچارج کو لیٹرین صاف کرتے یا گھاس کاٹتے دیکھا ہے؟ ایک استاد سے ہی کیوں ایسے کام کروائے جاتے ہیں؟ کام میں کوئی برائی نہیں، لیکن استاد ہی کیوں؟

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پرائمری سکول میں کلاس فور کا کوئی ملازم نہیں ہوتا ۔تمام پرائمری سکولوں کی خوبصورتی اور بناوٹ میں اساتذہ کی محنت شامل ہے ۔بس اساتذہ اس محنت کے بدلے عزت اور حوصلہ افزائی مانگتے ہیں ۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ دوسرے تمام department کی نسبت ٹیچرز کی تنخواہ بہت کم ہے ھمارا پاکستانی حکومت ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرِ تعلیم جناب مرادراس صاحب سے درخواست ہے کہ ٹیچرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے کیونکہ ھماری تعلیم ایم۔ایس۔سی اور تنخواہ میٹرک پاس لوگوں جتنی ہے ۔شکریہ ۔۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں نہ صرف اضافہ کیا جائے بلکہ سکول کے کاموں کے لئے کلاس فور بھی تعینات کئے جائیں ،تا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم پر فوکس کر سکیں

Leave a reply