اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار

0
34

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قرار دے دی

پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے ناظرہ قرآن کا نصاب بھی بتا دیا ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قراردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ناظرہ قرآن تعلیم کے 50 نمبر ہوں گے ،پہلی کلاس کو نورانی قائدا اور قرآن پاک کی آخری 4 صورتیں پڑھائی جائیں گی پہلی جماعت کو پہلا اور دوسرا سپارہ پڑھایا جائے گاتیسری جماعت کو تیسرے سے آٹھواں سپارہ پڑھایا جائے گا چوتھی جماعت کو 9 سے 18 تک سپارے پڑھائے جائیں گے پانچویں جماعت کو 19 سے 30 تک سپارے پڑھائیں جائیں گے پہلی سے تیسری جماعت کے ہفتے میں ناظرہ قرآن کے 3پریڈ ہوں گے چھوتھی اور پانچویں جماعت کے ہفتے میں ناظرہ کے 4 پریڈ ہوں گے ،

اس ضمن میں تمام تعلیمی اداروں کو جاری نوٹفکیشن کے مطابق ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ قرآن مجید کی تعلیم سکولوں میں لازمی شروع کریں

قل ازیں رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کروائے جانے والے پہلی تا میٹرک تک لازمی ناظرہ قرآن کی تعلیم دینے کے بل کا منظوری کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا نصاب میں شامل ہونا وقت کی عین ضرورت ہے، جس طرح مغرب ہمارے نظریات کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایسے اقدامات فوری کیے جائیں کے جس کے نتیجے میں نوجوان اسلام سے جڑے رہیں، میٹرک تک جن تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کی تعلیمات نہ دی جائیں انکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

Leave a reply