کرونا کی تباہ کاریاں جاری :پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے:نوٹی فکیشن جاری

0
25

لاہور: کرونا کی تباہ کاریاں جاری :پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے:نوٹی فکیشن جاری ،اطلاعات کے مطابق کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ پنجاب کے مزید 25 اضلاع کے سکول بند کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے صوبے کے مزید 25 اضلاع کے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ،

پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا اس کے علاوہ 9 ویں 10 ویں 11 ویں اور 12 ویں کلاسز کو بھی 26 اپریل بروز پیر سے ان اضلاع میں بند کردیا جائے گا ۔

 

 

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق جن اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے ان میں بہاولپور ، بہاولنگر ، بھکر ، چکوال ، ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد ، گوجرنوالہ ، حافظ آباد ، جھنگ ، قصور ، خانیوال ، خوشاب ، لاہور ، لودھراں ، منڈی بہاؤالدین ، ملتان ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، رحیم یار خان ، راولپنڈی ، ساہیوال ، سرگودھا ، شیکوپورہ ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے 5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے تمام اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا

Leave a reply