پرائیویٹ سکولز مالکان کا فیسیں ادا نہ کرنیوالے بچوں کا سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی

0
17
پرائیویٹ سکولز مالکان کا فیسیں ادا نہ کرنیوالے بچوں کا سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی

عالمگیر وبا کوویڈ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں کاروباری نظام درہم برہم ہو گیا تھا جس وجہ سے عوام کو مالی مشکلات کا سامنا ہے-

باغی ٹی وی : کوویڈ کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی بند کر دی گئیں تھیں سکولز بند اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود سکولز مالکان نے والدین کو اخراجات کے نوٹس بھیجے اور والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے-

جبکہ اس دوران میں اساتذہ کو بھی پوری تنخواہ نہیں دی گئی ہے ۔انھیں بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ان کی تنخواہ نصف سے بھی کم کردی جاتی ہے تاہم اب سکولز دوبارہ کھل چکے ہیں-

اور کوویڈ کی وجہ سے ، بہت سارے طلباء کی مالی حالت مستحکم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اور اب انہوں نے ان طلباء کو متنبہ کیا ہے جنہوں نے فیس ادا نہیں کی ہے کہ انہیں کلاس میں بیٹھنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی-

دار ارقم گرلزسکول گارڈن ٹاؤن برانچ کا نوٹسز میں کہنا ہے کہ طلباء کا سکولز سے نام خارج کردیا جائے گا یا سکول سے بے دخل کر دیا جائے گا-

والدین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے جس کی وجہ سے وہ اسکولز کے بھاری اخراجات ادا نہیں کر سکتے-

Leave a reply