سائنس کو غلط اور زمین کو ساکن قرار دینے والوں سے کیسے نمٹیں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے رائے مانگ لی

سائنس کو غلط اور زمین کو ساکن قرار دینے والوں سے کیسے نمٹیں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے رائے مانگ لی

باغی ٹی وی : گذشتہ روز ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ سامنے آئی تھی جس میں دعوت اسلامی کے معروف عالم دین کے بیان کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا گیا تھا ویڈیو میں دعوت اسلامی کے ایک عالم دین نے طالب علموں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سائنس غلط ہے اعلیٰ حضرت نے اپنی کتاب میں یہ ثابت کیا ہے کہ زمین ساکن ہے

عالم دین نے ویڈیو میں طالبعلموں سے کہا تھا کہ ہمارے اعلیٰ حضرت نے جب کہہ دیا ہےکہ زمین گردش نہیں کرتی تو نہیں کرتی ، انہوں نے بھی قرآن سے یہ مطالعہ کرکےنظریہ پیش کیا تھا

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے بعد وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شئیر کی اور لوگوں سے رائے مانگتے ہوئے کہا کہ اس طرح ان پڑھ اور مکمل طور پر غلط جوابات اور معلومات دے کر ہمارے نوجوانوں کو گمراہ اور تباہ کیا جارہا ہے۔ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ ہمیں اس پر کس طرح برتاؤ کرنا چاہئے۔
وزیر تعلیم کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے مختلف کمنٹ کئے


عبداللہ نامی صارف نے وزیر تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ سب سےپہلےاپنےنظام تعلیم پرتوجہ دیں۔ پرائیویٹ سکولوں میں اس سےبھی مزاحیہ تعلیم دی جارہی ہے۔ اور سرکاری سکولوں میں انسان جانوروں کےساتھ علم حاصل کررہےہیں! پھراپنےدلوں سےدین اور مدرسےکابغض نکالیں۔ ان کواپنےبھائی اوربچےسمجھیں اور ان کو regulate کریں۔ ایک دوسرےکونیچادکھابند کریں!


عامر حنیف نامی صارف نے عالم دین کے ساتھ عمران خان کی لی گئی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ اتفاق سے آپ لوگ بھی انھیں کے قدموں میں بیٹھ چکے ہیں حکومت میں آنے سے پہلے۔


عامر حنیف نامی صارف نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی تنظیم 200 ممالک میں کام کررہی ہے جس میں پوری دنیا میں حقیقی پرامن اسلام آرہا ہے اور آپ تنقید کرنا بہت بدقسمتی کی بات ہے-


عامر حنیف نے مزید لکھا کہ ان مولانا کی تنظیم صرف پاکستان میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کی مدد کر چکی ہے۔ اگر تعریف نہیں کرسکتے تو تنقید بھی نہ کریں مکھی نہ بنے جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔


دعوت اسلامی نے ماشاءاللہ 26 لاکھ خاندانوں کا بیڑا اٹھایا تھا اور یہ سچ ہے کہ زمین ساکن ہےمراد راس صاحب آپ پر تحقیق لازم ہے
کسی دیندار پر شک یا تہمت لگانے سے قبل تحقیق لازم ہےوالسلام پاکستان پائندہ باد


ایک اور صارف نے دعوت اسلامی کے عالم دین کے ساتھ عمران خان کی تصویر شئیر کر کے جواب دیا-
https://twitter.com/SiyahPosh786/status/1267396328700731394?s=19
ایک اور صارف نے لکھا کہ جناب پرسنل نہ ہوں۔ جہاں تک سائنس کی بات ہے وہ تو سورج کو ساکن بتاتی ہے مگر قرآن سور ج کو ساکن نہیں بتاتا
https://twitter.com/SiyahPosh786/status/1267396328700731394?s=19
ایک صارف نے قرآن پاک کی آیات شئیر کر کے عالم دین کی بات کی تائید کی
https://twitter.com/Missiqra17/status/1267406027571552258?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ آگیا سائنس کا ایک اور باپ سائنس کی حمایت میں۔۔علماء کرام کی عزت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کم نہیں ہونے والی۔۔۔

سائنس غلط ہے اعلیٰ حضرت نے اپنی کتاب میں یہ ثابت کیا ہے کہ زمین ساکن ہے۔

Leave a reply