سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

0
35

سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر  نے شنگھائی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ، اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت اور انکو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے اپنے تمام سفارتی اور قانونی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران کی مدد کریں

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق چین میں ایرانی سفیر محمد کشاورز زادہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف کو لکھتے ہوئے ایک خط میں شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرنے کے ساتھ انکے قاتلوں کو شناخت کرنے اور سزا دینے کیلیے اپنے تمام صلاحیتوں کو برو‏ئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس خط میں کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز ایک دہشتگردی کے حملے کے دوران ایرانی نامور سائنسدان ‘محسن فخری زادہ’ کو شہید کردیا گیا۔ اس اقدام کی وجہ ریاستی دہشت گردی کو معمول پر لانے، عام شہریوں کے قتل کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی اور بے عملی ہے جو بین الاقوامی حقوق کے اصول کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق چین میں ایرانی سفیر محمد کشاورز زادہ نے کہا کہ یہ جرم اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اور ایرانی سائنسدانوں جو امریکی بہادر عوام کے خلاف امریکی حکومت کی غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کے باوجود ملک کی سائنسی اور تکنیکی طاقت کو مستحکم کرنے کیلیے اپنی بھرپور کوشش کی ہے، کے قتل کیلیے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کچھ حکومتوں کی غیر قانونی اور معاندانہ پالیسیوں اور اقدامات کا تسلسل ہے۔

انہوں  نے خط میں لکھا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک بنیادی اہداف، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک مبصر رکن ہے، یوریشین خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی جیسے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ممبر ممالک کا اجتماعی تعاون کرنا ہے

قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری سائنسدان کے قتل سے دشمن کی انتہائی مایوسی اورنفرت کی شدت ظاہر ہوئی،محسن فخری کے قتل سے ایران کے جوہری عمل کی رفتار سست نہیں ہوگی،

ایرانی صدر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھرعالمی سامراج کے ناپاک ہاتھوں اورغاصب صہیونی حکومت نے ایک محنتی سائنسدان کو قتل کر کے ایرانی قوم کو عزادار بنایا۔بلاشبہ دہشت گردی کا یہ خوفناک واقعہ ایرانی قوم کی سائنسی کامیابیوں اور صلاحیتوں کے سامنے دشمنوں کی بے بسی اور خطے اور دنیا کے دیگر سیاسی میدانوں میں ان کی مسلسل شکستوں کی علامت ہے۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ نے دنیا کے ذہنوں میں ان کی بدنیتی اور نفرت کی گہرائی کو دوسری غیر انسانی اقدامات کی طرح زندہ کردیا۔ ہمارے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ جیسے شہید فخری زادہ کی شہادت اسلامی ایرانی سائنسدانوں کی سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ ان کے عزم کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔

ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سا‏‏‏ئنسدان شہید ہوچکے ۔شہید محسن فخری زادہ کے باڈی گارڈز اور دہشتگردوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

 

 

Leave a reply