سپریم کورٹ کے احکامات پر کے الیکٹرک بارے وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

0
9
omar ayoub

سپریم کورٹ کے احکامات پر کے الیکٹرک بارے وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر کے الیکٹرک بارے وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے پاور شہزاد سید قاسم اور ندیم بابر، چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی، سیکرٹری پاور عمر رسول، کے الیکٹرک بورڈ کے چیرمین بمعہ ممبران، سی ای او کے الیکٹرک، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، این ٹی ڈی سی اور پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کے الیکٹرک کے معاملات کیلئے ون ونڈو آپریشن کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری پاور وسیم مختار کی صدارت میں کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی میں پٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری، نیپرا، این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک ، سی پی پی اے اور پاور ڈویژن کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کمیٹی کے الیکٹرک کے امور میں ون ونڈو آپریشن کا کام کرے گی تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں مقررہ وقت میں دور ہوں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کے الیکٹریک کو کراچی میں بجلی کے سب سٹیشن میں پانی نکالنے کیلئے پمپ اور دوسری مشینری کا انتظام کرنے کی ہدایات دیں۔

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

اس ضمن میں ان سب سٹیشن کی فوری لسٹیں تیار کی جائیں جس میں ان بارشوں میں پانی گیا تھا۔ ایس ایس جی سی کورنگی میں پاور پلانٹس کیلئے گیس پریشر کو بڑھائے گا جس سے 100سے 150میگاوٹ کی اضافی بجلی کے الیکٹرک کو دستیاب ہو گی۔ اعلامیہ کے مطابق این ٹی ڈی سی جامشورو-کے ڈی لائن پر کام تیز کرنے اور اگلے سال سال اپریل تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس سے 400 میگاوٹ سے زیادہ اضافی بجلی کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

چیئرمین نیپرا کی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پبلک سنوائی شروع کرنے اور ان پر فیصلہ کرنے سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ پاور ڈویژن کی طرف سے نیپرا ایپلیٹ ٹربیونل کے ممبران اور چیئرمین کے تقرر کی سپریم کورٹ کے احکامات کی تناظر میں کیبنٹ اور وزارت قانون سے کوآرڈینیشن شروع ہو گئی۔ پاور ڈویژن نیپرا ایپلیٹ ٹربیونل کے ممبران اور چیئرمین کے تقر ر کیلئے پہلے ہی کابینہ ڈویژن کو لکھ چکا ہے۔ کے الیکٹریک کو صوبائی اداروں کے ساتھ اپنی کوآرڈینشن بڑھانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت کی اگر کے الیکٹرک پر رٹ نہیں تو پورے ملک پر نہیں،کیا پاکستان ایسے چلے گا؟ چیف جسٹس

Leave a reply