کروناوائرس نےدنیا کی معیشت کونگل لیا،شنھگائی تعاون تنظیم عالمی معیشت،امن وامان کے لیے موثرثابت ہوئی،وزیراعظم عمران خان

0
27

اسلام آباد:کروناوائرس نےدنیا کی معیشت کونگل لیا،شنھگائی تعاون تنظیم عالمی معیشت،امن وامان کے لیے موثرثابت ہوئی،وزیراعظم عمران خان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پرسیرحاصل گفتگو کی

وزیراعظم نے کہا کہ ودنیا میں کورونا سے5کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، کورونا سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ,شنگھائی تعاون تنظیم کے اثر ورسوخ میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کورونا وائرس کے خلاف چین کے اقدامات کو سراہتا ہے،کورونا بحران میں چین کی جانب سے امداد کو بھی سراہتے ہیں،

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،پاکستان اور چین کورونا ویکسین کے ٹرائل پر بھی کام کررہے ہیں،مکمل لاک ڈاوَن ترقی پذیراور ترقی یافتہ ممالک کیلئے نقصان دہ ہے،وکورونا بحران میں عالمی مالیاتی اداروں اور جی 20کو غریب ممالک کی مدد کرنی چاہیے

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے،شنگھائی تعاون تنظیم نے 2دہائیوں میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں،افغانستان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے،

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مفاہمتی عمل سے بھرپورفائدہ اٹھانا ہوگاافغان مہاجرین کی باعزت واپسی انٹراافغان مذاکرات کا اہم جزو ہونا چاہیے،

عمران خان نے کہا کہ چین کی جانب سےڈیجیٹل گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی اقدام کو سراہتےہیں،کسی ملک یا مذہب کو دہشت گردی سے جوڑنا صحیح نہیں،اقوام متحدہ کوعالمی حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے،

Leave a reply