اسکاٹ لینڈ میں مسجد سے نماز پڑھ کے گھر جاتے بچے پر چاقو سے حملہ

پولیس کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک لیکن مستحکم ہے
crime

اسکاٹ لینڈ میں مسجد سے گھر جاتے ہوئے 13 سالہ پاکستانی نژاد بچے کو نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ”دی مرر“ کے مطابق بچے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ گلاسگو کے علاقے کوئنز پارک کی مسجد سے مغرب کی نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا ٹوپی پہنے متاثرہ بچے کو خون میں لت پت پڑا پاکر پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک لیکن مستحکم ہے۔

واقعے کے حوالے سے پولیس ترجمان سارجنٹ اسٹیفن پامر نے کہا کہ فورس حملے کی تفصیلات سے پردہ اٹھانے کے لیے ”وسیع تفتیش“ کر رہی ہےافسران آس پاس کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر رہے ہیں اور گھر گھر انکوائری بھی کی جا رہی ہے-

فیملی ذرائع کے مطابق پولیس پارک کے آس پاس موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے،بچہ شدید زخمی ہے، اس کی پیٹھ اور پورا جسم تیز دھار آلے سے کاٹے جانے کے باعث زخمی ہے یک گہرا کٹ اس کے پھیپھڑوں تک چلا گیا ہے اسے ایک خاندان نے خون میں لت پت دیکھا جس نے پولیس اور ایمبولینس کو بلایا، بچہ اسپتال میں ہے جہاں اس کی متعدد سرجری ہوں گی۔ وہ شدید درد اور صدمے میں ہے۔

Comments are closed.