حجاج کی واپسی پر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار

0
59

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے کی طرف سے 15 جولائی سےتمام حجاج کی واپسی پر کرونا کے خدشہ کے پیش نظر سکریننگ/ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ضروری قرار دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10 روز گھر میں کورنٹین کرنا ضروری ہوگا

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ملک کے پانچ ائرپورٹس پر ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے انتظامات کیے جاچکے ہیں ، نوٹیفکیشن میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 15 جولائی سے پوسٹ حج آپریشن شروع ہورہا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد،لاہور،ملتان،باچا خان اور کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹس پر حجاج کے ٹیسٹ کئے جائیں گے

ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اینٹیجن اور سکریننگ ٹیسٹ ہر حاجی کے لئے ضروری ہوگا،این سی او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حاجیوں کے لئے پاسٹ ٹریک ایپلیکیشن میں اپنے کوائف دینا ضروری ہونگےجبکہ اس کے ساتھ ساتھ ۔ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے ڈی جی ہیلتھ کو پانچواں ائرپورٹس پر عملے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس مقصد کے تحت ائرپورٹ پر 4میڈیکل آفیسرز اور 16 پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کیا جارہا ہےجبکہ صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو عملے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، سکریننگ/اینٹیجن ٹیسٹ کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

دوسری طرف پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز آج رات ایک بجے سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حجاج کو وطن واپس لانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے کراچی آج رات 1 بجے پہنچے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 739 آج رات 2 بجے پہنچے گی جبکہ 14جولائی کے روز پی ائی اے کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور آئیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، پی آئی اے کی حج پروازوں کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق 17ہزار 200 حجاج سرکاری اسکیم اور 10 ہزار 8 سو 80 حجاج پرائیوٹ سکیم کے تحت پہنچیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا، ایئرپورٹس پر حجاج کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہونگے۔

Leave a reply