لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے ایک جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا،یہ سسٹم افسران کو مقامی زبان میں سوال کر کے پورا کیمرا نیٹ ورک چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 40 ہزار سے زائد شہری سیف سٹی کنیکٹ سروسز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں حکومت کا ساتھ دیں، ہماری آنکھیں اور کان بنیں اور پنجاب سیف سٹیز کا حصہ بنیں، لاہور میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا واقعہ 15 ہیلپ لائن پر رپورٹ ہوا، اور باہمی رابطے کی بدولت آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا، بروقت کارروائی سے مزید اسموگ اور ماحول کو نقصان سے بچا لیا گیا لودھراں افسوسناک واقعے میں کھلے مین ہول کے باعث ایک قیمتی جان ضائع ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے ایک جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا ہے، یہ سسٹم افسران کو مقامی زبان میں سوال کر کے پورا کیمرا نیٹ ورک چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے، یہ سسٹم ریئل ٹائم میں کھلے مین ہولز، اوور فلو ہوتے ڈمپسٹرز اور دھوئیں جیسے مسائل شناخت کرسکتا ہے،سٹم کا کامیاب پائلٹ ٹرائل لاہور اور شیخوپورہ میں کر لیا گیا ہے اور کامیاب ٹرائلز کے بعد ٹاک ٹو کیمرا کو پورے پنجاب میں توسیع دی جا رہی ہے،ٹیکنالوجی کا مقصد تیز رفتار رسپانس کو مضبوط بنانا اور اسمارٹ سٹی مینجمنٹ کو مزید بہتر کرنا ہے۔
نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں قبضہ شدہ زمینیں واگزار کروا کر خوبصورت تفریحی مقامات میں بدل دی گئی ہیں علاقے کے لوگوں کے لیے سبزہ زار، کھیل کے میدان اور اسپورٹس سہولیات شامل ہیں، جبکہ صوبے بھر میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے جاری ہیں ایک سال کے اندر پنجاب نمایاں طور پر بدل چکا ہو گا۔
یورپی ملک میں خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے








