اسلام آباد:امریکی گلوکارہ عمران خان کوتلاش کرتے کرتے پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش سے پاکستان پہنچ گئیں،
ادھر ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں مشہور امریکی گلوکارہ چیر نے پی ٹی آئی حکومت کو تعاون کی پیشکش کردی ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے ک اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کاون ہاتھی سے متعلق امریکی گلوکارہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کاون ہاتھی نے 35 سال تک عوام میں خوشیاں بانٹیں۔
امریکی گلوکارہ نے سرسبز پاکستان کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی۔گلوکارہ چیر نے گرین اقدامات سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔