سیکریٹری پاپولیشن بلوچستان اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار
اسلام آبادہائی کورٹ میں چیک ڈس آنر کیس کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری پاپولیشن بلوچستان میر عمران تاج کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا،میر عمران تاج کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیاگیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم سنایا ،پولیس نے ملزم میر عمران تاج کو گرفتار کرکے تھانہ کوہسار منتقل کردیا