fbpx

دوسرا ون ڈے:جنوبی افریقہ نےقرض اتارنےکافیصلہ کرلیا :پاکستان کو342رنزکا مشکل ہدف دیکرفتح سےدورکردیا

سنچورین :دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نےقرض اتارنےکا فیصلہ کرلیا:پاکستان کو342 رنزکا مشکل ہدف دیکرفتح سے دورکردیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ نے کپتان ٹیمبا باووما اور کوئنٹن ڈی کوک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا دہف کرپچھلے میچ کا قرض اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے

 

 

آج کا دن جنوبی افریقہ کے لیے قدرے بہترثابت ہورہا ہے ،آج جب جنوبی افریقہ نے پاکستان کی دعوت پر اننگز کا آغاز کیا تو کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مرکرم نے اپنی ٹیم کو 55 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

 

جنوبی افریقہ کی طرف سے آج ایڈن مرکرم نے قدرے جارحانہ انداز اپنایا اور 34 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اس کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے سنبھل کر ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔

 

جنوبی افریقہ سے کرکٹ کے ذرائع کے مطابق آج شروع ہونے والے میچ کے دوران باووما نے فہیم اشرف کی گیند پر ایک شاٹ کھیلا جس پر ان کا بلا ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی جبکہ اس دوران ڈی کوک نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔

دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی لیکن حارث نے ڈی کوک کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو دوسری کامیابی دلا دی، وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 86 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔

 

حارث کو اگلی ہی گیند پر دوبارہ وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن وکٹوں کے عقب میں موجود محمد رضوان جنوبی افریقی بلے باز وین ڈر ڈوسن کا آسان کیچ نہ لے سکے۔
ڈوسن نے ڈراپ کیچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔انہوں نے وکٹ کے چاروں جانب جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے برق رفتاری سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 37 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حسنین کی کا شکار بنے۔

 

باووما بطور کپتان پہلی سنچری نہ بنا سکے اور 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اختتامی اوورز میں جنوبی افریقہ نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائی لیکن دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے پاکستانی باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ڈیوڈ ملر نے 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

 

 

اس سے قبل جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آج کے میچ کو پنک ون ڈے میچ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔

 

جنوبی افریقہ کی ٹیم اسی دن کی مناسبت سے آج کا میچ روایتی ہرے رنگ کی جرسی کے بجائے پنک رنگ کی جرسی میں کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے جانےوالے دوسرے انٹرنیشنل ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

جنوبی افریقہ: ٹیمبا بووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، وایڈن مرکرام، راسی وین ڈر ڈوسین، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، اندائل فلکو وایو، کگیسو ربادا، اینرچ نوکیا، لنگی نگیدی، تبریز شمسی

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.