دوسرا ون ڈے، پاکستان نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی

0
49
دوسرا ون ڈے، پاکستان نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی #Baaghi

لندن :دوسرا ون ڈے، پاکستان نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں بارش کے باعث لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹوں کو کور سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دو روز قبل ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

دوسری طرف پاکستانی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آج کا میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کریں گے اورپھرسیرزجیتنے کی بھی کوشش جاری رکھیں گے

Leave a reply