ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ:دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

0
29

دبئی :ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ:دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان اوردنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں نےپاکستان کی جیت کے لیے دعائیں شروع کردی ہیں

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی ہے۔

پاکستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جس نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

 

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چار فتوحات حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ۔

Leave a reply