سیکنڈری اورکیمبرج امتحانات کی تاریخ اورفوری انعقادکااعلان کیا جائے ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

0
30

کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکنڈری اورکیمبرج امتحانات کی تاریخ اورفوری انعقادکااعلان کیا جائے، ملک بھرامتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز بطورامتحانی سینٹرز بنانے کی پیشکش بھی کر دی ، امتحانات کینسل وملتوی کےفیصلےحکومتی نااہلی کا ثبوت ہے

وزرا تعلیم کا اعتراف امتحانات SOPsکے مطابق ہورہےتھے، باوجود ملتوی کرناتعلیم دشمنی ہے، امتحانات ملتوی کرنا50 لاکھ طلبا کی حق تلفی ہے: طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مدارس کے 4لاکھ طلبا کا SOPs کے تحت امتحانات کا انعقاد کامیابی کاواضح ثبوت ہے، امتحانات ملتوی کےفیصلے سےکالجزاوریونیورسٹیز میں داخلے متاثرہونگے۔ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔

ڈبل شفٹ50%حاضری کے ساتھ کلاسزمیں تدریس جاری رکھی جائیں۔طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ ملک بھر طلبا کو بلا امتیاز مفت لیپ ٹاپ، Devices اور مفت نیٹ سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔

حکومت تعلیمی بندش جیسے غیرآئینی اقدامات بند کرے، جوآئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سےمتصادم وامتیازی ہے۔وزیراعظم اور NCOC الیکشن اورغیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔

Leave a reply