
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ) ہائر سیکنڈری سکول رادھن میں ریٹائرڈ اور نئے آنے والے اساتذہ کو عشائیہ دیا گیا،یہ عشائیہ گسٹا تحصیل کی جانب سےدیا گیا
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یوم اساتذہ کے موقع پر 30 ریٹائرڈ اساتذہ اور 70 نئے آنے والےاساتذہ کو عشائیہ دیا گیا۔ ریٹارڈ اساتذہ کو ایوارڈ زسے نوازایا گیا-
تقریب میں مہمان خاص پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز علی بٹ اور رادھن ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سردار غلام دستگیر تھے، ٹھرڑی محبت ٹاؤن چیئرمین شاہد حسین سہول، رادھن ٹاؤن کے وائس چیئرمین سکندر علی جونیجو، پی پی پی یوتھ ڈسٹرکٹ دادو کے صدر غلام مرتضیٰ گورڑ، مہران سوشل ویلفیئر کے قائد ریاض چانڈیو، ایڈووکیٹ امجد بلہوڑو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ضمیر علی گورڑ، ارشاد سولنگی، ظفر علی گورڑ‚ گسٹا ضلع دادو کے جنرل سیکرٹری مظہر علی بٹ، محمد اشرف چانڈیو اور عاشق حسین کوسو اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو شیلڈ اور لنگی دی گئی جبکہ نئے اساتذہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے،آنے والے تمام اساتذہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،اس موقع پر سردار غلام دستگیر گورڑ‚ ایڈوکیٹ امجد حسین‚ ریاض چانڈیو‚ مظھر بٹ‚ ضمیر گورڑ ‚ ذوالفقار جونیجو، عبدالکریم جھٹیال، خالد حسین میمن نے یوم اساتذہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کا خزانہ ہیں اور ہماری تقدیر کو بدلنے کا ذریعہ بھی ہیں-
گذشتہ حکومت نے سندہ میں ساٹھ ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کرکے بہت بڑا کام کیا ہے‚ انہون نے مزید کہا کہ اساتذہ کو بھی چاہیئے کہ وہ ہمارے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر پڑھائیں تاکہ وہ اچھے پاکستانی بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں-