ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل بازیاب،اسلام آباد پولیس نے تصدیق کردی

0
25

اسلام آباد: ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل بازیاب،اسلام آباد پولیس نے تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق ایس ای سی پی کے افسر ساجد گوندل الحمداللہ خیریت سے اپنے بھائی کے گھر پہنچ گئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایس پی رورل فاروق امجد بٹر پولیس کی ٹیم کے ہمراہ ساجد گوندل کے پاس موجود ہیں ،پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساجد گوندل مکمل طور پر صحت مند ہیں ایس پی

ادھر پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ساجد گوندل کے بیان کے بعد مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا

ادھر ذرائع کے مطابق ساجد گوندل نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اسلام آباد کی بجائے سرگودھا میں اپنے آبائی گھر جائیں گے جس کے بعد ساجد گوندل کے اہل خانہ بھی سرگودھا جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 3 ستمبر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاؤن کے قریب کھڑی ملی تھی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کوہدایت کی تھی کہ یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا جائے اور وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے 17 ستمبر تک ساجد گوندل کی بازیابی یقینی بنائیں۔

اس کے بعد آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایس ای سی پیکے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ساجد گوندل کو بازیاب کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a reply