سعودی آئل تنصیبات میں برطانوی فوجیوں کی خفیہ طور پر تعیناتی

0
70

لندن :سعودی آئل تنصیبات میں برطانوی فوجیوں کی خفیہ طور پر تعینات ،اطلاعات کے مطابق برطانوی اخبار نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات کی حفاظت کیلئے برطانوی فوجیوں کی خفیہ طور پر تعیناتی کی خبر دی ہے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے یہ فیصلہ اس ملک کی پارلیمنٹ کی اطلاع میں لائے بغیر کیا اور اس کی ہوا عوام کو لگنے نہیں دی۔

برطانوی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی نے اس مسئلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو غیر اخلاقی قرار دیا۔

برطانوی وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی آئل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے تعینات ہوئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی فوج کے اعلی آفیسر جیمزہیپی نے کہا ہے کہ برطانوی فوج کی تعیناتی پر ابھی تک 8 لاکھ 40 ہزار 360 پونڈ خرچ کئے جا چکے ہیں۔

Leave a reply