سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دیئے

0
42

سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے پی پی اور ن لیگ کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی ثبوت ملا ،چند حلقوں کو چھوڑ کرمجموعی طور ووٹنگ پرامن رہی، کسی حلقے سے ووٹنگ بند ہونے یا نامکمل ہونے کی رپورٹ نہیں ملی تاہم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری رہا،مجموعی طورپرامن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی-

میں بالکل مایوس نہیں ہوں ،ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے ،مریم نواز کی ووٹرز اور ورکرز کو شاباش

انہوں نے کہا کہ کل5118پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 16 پولنگ سٹیشنز پر معمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے ہیں،پونچھ ڈویژن کے9،میرپور ڈویژن کے5اور مظفرآباد ڈویژن کے 2پولنگ سٹیشنز پرمعمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے، مجموعی طور پر 99فیصدپولنگ پرامن رہی ہے ۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی-

آزاد کشمیر الیکشن :میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے نہ کروں گی مریم نواز

Leave a reply