سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد کی میڈیا سے گفتگو

رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزادنے کہاہے کہ قومی شاہراہ پرعوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجارہاہے‘ تجاوزات‘ اوورسپیڈنگ‘ اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ عوام دوران سفرہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ قومی شاہراہ پرموٹروے پولیس کے تمام بیٹ افسران دوران ڈیوٹی مسافروں کوروڈسیفٹی قوانین بارے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح ایجوکیشن یونٹ کے افسران بھی کالجز‘ سکولز‘ سرکاری ونجی اداروں اورفیکٹریوں میں روڈسیفٹی سیمینارزمنعقدکرکے قوانین بارے آگاہ کررہے ہیں تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کویقینی بنایاجاسکے‘ انسانی زندگی انتہائی اہم ہے اوراس کی حفاظت کے لیے دوران سفرٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے‘ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ پرمؤثرپٹرولنگ کاسلسلہ جاری ہے اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف موٹروے پولیس شب وروزکارروائیوں میں مصروف ہے‘ موٹروے پرعوام کوآرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ عوام دوران سفراپنی لین کااستعمال کریں تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے۔