افغانستان میں‌روزانہ کتنے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے جان کر حیران رہ جائیں،

0
24

افغانستان کے سابق وزیراعظم گل بدین حکمت یار نے افغانستان میں سیکیورٹی کی قلعی کھولتے ہوئے بتایا کہ ملک میں
سیکیورٹی کی صورتحال بدتر سے بدتر ہے اور افغانستان میں روزانہ 300 سکیورٹی اہلکار مارے جا رہے ہیں۔

موجودہ حکومت کو کلی طور پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ملک میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔
گل بدین حکمت یار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے قیام امن کی ہر تحریک یا نعرے کو روکنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی صورت حال میں‌بہتری کی کچھ امید ہونے جا رہی تھی لیکن ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کو معطل کرنے سب امیدیں دم توڑ گئیں
واضح رہے کہ اب تک امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن عمل کیلئے 9 مذاکرات ہوئے جن کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا

طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے

Leave a reply