تراویح و دیگر عبادات پولیس کے ترجمان نے کیا کہا جانئیے؟

رحیم یارخان ()
رمضان المبارک 518 مساجد پر نماز تراویح کی سیکورٹی کے لیے 711 پولیس اہلکار تعینات، کوئک رسپانس فورس اور ایلیٹ کی 27 موبائلز گشت کریں گی۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر 8 چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔ ضلعی ترجمان پولیس انسپکٹر چوہدری اظہر اقبال کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے تاکہ عوام الناس رمضان المبارکے کے دوران لاک ڈان اور نماز تراویح کے لیے ترتیب دئیے گئے ضابطہ کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز تراویح کو خشو و خضو کے ساتھ ادا کر سکیں اور بلا خوف خطر حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے رحمتیں سمیٹ سکیں۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کی 518 مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام متوقع ہے جن میں اے کیٹگری کی 3، بھی کیٹگری کی 6 اور سی کیٹگر اور سی کیٹگری کی 506 مساجد شامل ہیں جس کی سکیورٹی کے لیے 711 پولیس اہلکار و افسران مسلح تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کوئک رسپانس فورس اور ایلیٹ پولیس کی 27 ٹیمیں گشت کرتی رہیں گی اور اس دوران مشکوک اشیاء اور اشخاص کی سنیپ چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کو موئثر رکھیں گی اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں گے۔ ڈٖی پی او منتظر مہدی کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے داخلی اور خارجی 8 مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں ہیں جہاں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر ضلع بھر کی صورت حال کو مانیٹر کیا جائے گا۔

Comments are closed.