جمرود: سیکیورٹی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی
جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔
باغی ٹی وی : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نائیجیریا: مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد جاں بحق
قبل ازیں لاہور میں ایف بی آر بے نامی زون کے ڈپٹی کمشنرسلمان نوید بٹ پر دسمبر کے آخری ہفتے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی فائرنگ کا محرک بے نامی زون میں چلنے والے اہم کیسز تھے جن میں کرڑوں روپے کی ریکوری کے لیے بے نامی زون کے افسران انویسٹی گیشن کرر ہے تھے۔ایسے ہی ایک مقدمے میں چالیس کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی جس میں ملزمان کو نوٹس جاری کیا گیا تو ان کے فرنٹ مینز نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ کو حراساں کرنے کے غرض سے دفتر سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس کی میرٹ پر تفتیش اور تمام ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی لاہور پولیس نے واقعہ کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے چند ہی دنوں میں دونوں شوٹرز اور ان کے ہینڈلر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز اور سہولت کار کو سیف سٹیز اٹھارٹی کے کیمروں کے مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا۔پولیس شوٹرز اعجاز، موسیٰ مسیح اور ان کے ہینڈلر کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش کر رہی ہے اور واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔