پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے
security forces

پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی: ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 5 زخمی لیڈی اسپتال لائےگئے، زخمیوں میں 3 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

سی سی سی پی اشفاق انور کا اس حوالے سے کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارہ نصب کیا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔

ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

Comments are closed.