دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن،75 دہشتگرد ہلاک

0
48

نائجیریا:دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن،75 دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 75 شر پسند مارے گئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان جان انیش کے مطابق یہ آپریشن صوبہ بورنو کے علاقوں بانکی اور فرگی میں کیا گیا ۔ آپریشن میں بوکو حرام کے لیڈر ابو بکر شکاو کے 3 نائبوں سمیت 72 شر پسند مارے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن میں زخمی ہونے والے بعض دہشتگرد فرار ہو گئے جبکہ ہمارے ہاتھ ان کا اسلحہ بھی لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کرلیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے

Leave a reply