کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد،کراچی ، لاہوراوردیگراہم مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

0
32

اسلام آباد :کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد،کراچی ، لاہوراوردیگراہم مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت بڑے بڑے شہروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سیرینا ہوٹل کے قریب ہوئے دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کو شہر کی سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی، لاہور اور راولپنڈی کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشہور سیرینا ہوٹل کے قریب ہوئے دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے، جبکہ بتایا گیا کہ نجی ہوٹل میں چینی سفیر بھی قیام کر رہے ہیں تاہم دھماکے کے وقت ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے دشمن پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے، منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی لہر آ رہی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے تھریٹ موجود ہیں، کراچی میں کچھ دہشت گرد پکڑے بھی گئے ہیں۔ واقعے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر ہوا۔

ادھر کوئٹہ میں ہونےوالے اس دھماکے کے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 2 سے 3 گھنٹوں میں سامنے آ جائے گی۔

Leave a reply