پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری
وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کےلیے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔
پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی
خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں 13 فروری تا 19 مارچ شیڈول ہیں۔
واضح رہے پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے لاہور اور ملتان میں ہوگا، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس شائقین کے لیے دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔
ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی، شائقین کے لیے فری بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔