اداکارہ سارہ خان کی ’خوبصورت ‘ تصویر دیکھ کر بھارتی گلوکاردیوانے ہی ہوگئے

0
138

ممبئی: اداکارہ سارہ خان کی ’خوبصورت ‘ تصویر دیکھ کر بھارتی گلوکاردیوانے ہی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ’ رقص بسمل ‘ کی سارہ خان کے مداح معروف بھارتی گلوکار ’ گرو رندھاوا ‘ بھی ہیں ۔ اوروہ سارہ خان کی خوبصورتی دیکھ کراپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکے

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مقبول ترین گلوکار گرو رندھاوابھی سارہ خان کی خوبصورتی کے مداح ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پر کیئے گئے کمنٹ میں ان کی کھل کر تعریف بھی کر ڈالی ۔

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”خوبصورت“۔سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Leave a reply